4 اکتوبر 2012 - 20:30

اسلامي جمہوريہ ايران کے وزير دفاع نے بغداد ميں اپنے عراقي ہم منصب کے ساتھ پريس کانفرنس ميں باہمي دفاعي تعلقات کے فروغ پر زور دياـ

ابنا: ايران کے وزير دفاع بريگيڈيئر جنرل احمد وحيدي نے اپنے عراقي ہم منصب سعدون الدليمي کے ساتھ مشترکہ پريس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دونوں ملکوں کے  ترقي پذير دفاعي تعلقات کا حوالہ ديا اور کہا کہ ايران اور عراق کے درميان  دفاعي روابط کے فروغ کي کوئي حد نہيں ہےـبريگيڈيئر جنرل احمد وحيدي نے ايران اور عراق کے تعاون کو علاقے کے امن و ثبات ميں بہت موثر قرار ديا اور کہا کہ ايران نے ہميشہ ہي اپنے ہمسايہ ممالک کے ساتھ وسيع تعاون پر زور ديا ہےـوزير دفاع احمد وحيدي نے علاقے ميں  غير ملکي فوجيوں کي موجودگي کے منفي نتائج کا تجزيہ کرتے ہوئے کہا کہ مقامي ذرائع سے قائم کي جانے والي سيکورٹي پائيدار ہوتي ہے جبکہ غير ملکي فوجيوں کي موجودگي سے ہميشہ اخراجات اور بدامني ميں اضافہ ہوتا ہےـعراق کے وزير دفاع سعدون الدليمي نے بھي اس پريس کانفرنس ميں  کہا کہ عراق اب ہمسايہ ممالک سے دشمني نہيں کرے گاـ انہوں نے کہا کہ علاقے کي سيکورٹي علاقائي ممالک کے باہمي تعاون سے ہي ممکن ہے اس سلسلے ميں بيروني ممالک علاقائي ملکوں کي جگہ نہيں لے سکتے- انہوں نے ايران پر عراق کے راستے شام کے لئے اسلحہ سپلائي کرنے کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس الزام کا مقصد مکمل طور پر سياسي ہے - انہوں نے کہا کہ اس الزام کا ايک مقصديہ بھي ہے کہ عراق پر شام کے بارے ميں موقف تبديل کرنے کے لئے دباؤ ڈلا جائے ليکن عراق شام کے تعلق سے اپنا موقف ہرگز تبديل نہيں کرے گا-

.......

/169